18 ستمبر، 2025، 12:22 PM

غزہ میں صہیونی میرکاوا ٹینک پر مجاہدین کا حملہ

غزہ میں صہیونی میرکاوا ٹینک پر مجاہدین کا حملہ

غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کے جدید ترین میرکاوا ٹینک پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومت سے وابستہ مجاہدین نے مشرقی غزہ کے محلہ زیتون میں میرکاوا ٹینک کو ہدف بنانے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ مجاہدین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے زیتون میں صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔ تاہم اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلی معلومات یا شواہد اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان جھڑپیں اور چھاپہ مار حملے معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب عبرانی روزنامہ "معاریو" کے عسکری تجزیہ نگار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا کہ جبالیا میں ایک کارروائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ اس واقعے نے اسرائیلی فوج میں کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے دکھایا کہ اس کے جوان اسرائیل کے جدید فوجی سازوسامان کے باوجود حملے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

News ID 1935413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha